دور فلک
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گردش آسماں، حالات زمانہ، گردش وقت۔ ایک مرے نہ دن پھرے ورنہ جہاں کے واسطے دور فلک بدل گیا دور بہار دیکھ کر ( ١٩٦٣ء، نقوش مانی، ٣٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق 'دور' کے ساتھ عربی زبان سے اسم جامد 'فلک' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ 'دور' بطور مضاف استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر